نازیبا ویڈیو لیک کرنے پر لڑکی نے بوائے فرینڈ کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے - Voice Of Soch News

بدھ، 28 اگست، 2024

نازیبا ویڈیو لیک کرنے پر لڑکی نے بوائے فرینڈ کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے

breaking news,viral video,ring video,video fontana teacher,shoving peoples carts,president biden,video investigation,caught on video,video,waking up from anesthesia,new video,aqua teen hunger force,malayalam breaking news,waking up,how to do abscess operation,joe biden,asmr reading,convention floor,green text stories,viral,vice president,abscess treatment in india,topvideo,stories from reddit,disney plus tv shows to watch,prince of wales

بھارت میں نوجوان لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو اہل خانہ کی مدد سے قتل کرکے لاش کے ٹکڑے تھیلے میں ڈال کر پھینک دیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’’انڈیا ٹو ڈے‘‘ کے مطابق قتل کی یہ ہولناک واردات ریاست بہار کے شہر مظفر پور میں ہوئی جہاں سڑک کنارے ایک تھیلے سے نوجوان کی لاش کے ٹکڑے ملے تھے۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

لاش کی شناخت جے پرکاش کے نام سے ہوئی اور اس کی والدہ سے رابطہ کیا گیا جنھوں نے بتایا کہ ان کا بیٹا ایک لڑکی کے عشق میں مبتلا تھا اور آخری بار 4 مہینے پہلے ملنے آیا تھا۔ وہ لڑکی میرے بیٹے کو کسی سے ملنے نہیں دیتی تھی۔

پولیس نے جے پرکاش کی ماں کی درخواست پر ایف آئی درج کرلی۔ تفتیش میں للیتا کماری نامی لڑکی نے بتایا کہ اس کے 3 سال سے جے پرکاش کے ساتھ تعلقات تھے اور دونوں شادی بھی کرنا چاہتے تھے۔

تاہم جے پرکاش کو شک ہوگیا کہ للیتا کماری کسی اور بھی لڑکے سے بات کرتی ہے جس پر دونوں کا جھگڑا ہوا تھا اور جے پرکاش نے للیتا کی پرائیوٹ لمحے میں بنائی گئی نازیبا ویڈیو کو وائرل کردیا تھا۔


یہ بات للیتا کماری نے اپنے اہل خانہ کو بتائی اور پھر جے پرکاش کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا۔ للیتا نے جے پرکاش کو کزن کی شادی کی بات کرنے کے بہانے مظفر پور بلایا اور اہل خانہ نے بیدردی سے مارا پیٹا۔


جس سے جے پرکاش کی موت واقع ہوگئی۔ لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے تھیلے میں ڈالا اور سائیکل پر لے جاکر سڑک کنارے پھینک دیا گیا۔

لاش کو سائیکل پر لے جاتے ہوئے مناظر سی سی ٹی وی فوٹیجز میں محفوظ ہوگئے۔ جسے پولیس نے حاصل کرلیا اور اہل خانہ کو بھی حراست میں لے لیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad