انتباہ:
ہوا کا شدیدکم دباؤ رن آف کچ (انڈیا)کے اوپر موجود ہے جو کراچی سے 270 کلومیٹر مشرق سے جنوب مشرق کے فاصلے پر ہے۔اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہوا کا شدیدکم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا قوی امکان ہے۔ جس کے باعث 31 اگست تک وقفے وقفے سے تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، جامشورو، دادو اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع اور کراچی ڈویژن میں شدید آندھی/موسلادھار/شدید طوفانی بارش کا امکان۔
29 سے 31 اگست کے دوران : شدید /موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ۔ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں ، کراچی، حیدر آباد، دادو، قلات، خضدار،جعفر آباد، سبی، نصیر آباد، بارکھان،لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اورلسبیلہ کے مقامی /برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ موسلا دھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔ لاہور، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان،ساہیوال،اسلام آباد/راولپنڈی، نوشہرہ، صوابی اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔
جمعرات کے روز پنجاب ،اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار،سندھ ، بلو چستان ، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ۔اس دوران زیریں سندھ، شمال مشر قی/ جنوبی بلو چستان ، شمال مشرقی/وسطی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا ہ اور کشمیرمیں تیز/ موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
جمعه کے روز سندھ ، بلو چستان، پنجاب ،اسلام آباد، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔اس دوران زیریں سندھ، بلو چستان ، پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا ہ اور کشمیرمیں تیز/ موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، پنجاب، اسلام آباد، کشمیر،خیبر پختونحواہ اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ:میر پور خاص143، بدین 112، چھور 81، تھر پارکر ( ڈپلو 74،مٹھی70،چھاچھرو53، کلوئی41، ڈاھلی39،اسلام کوٹ38، نگر پارکر32)، حیدر آباد (ایئر پورٹ 63، سٹی 53)، ٹنڈو جام 61، کراچی (سرجانی 30،ناظم آباد 26، کیماڑی 21، گلشن حدید 16، نارتھ کراچی 15، فیصل بیس 14، اورنگی ٹاؤن، صدر 13، ایم او ایس، یونیورسٹی روڈ، قائد آباد 12، گلشن معمار11، جناح ٹرمینل 10، مسرور بیس 09، ڈی ایچ اے، کورنگی08، گڈاپ 04، بن قاسم 01) ، ٹھٹھہ 25،شہید بینظیر آباد15،سکرنڈ 09،خیرپور، موہنجو داڑو، پڈعیدن03،دادو 02، لاڑکانہ01،پنجاب: اوکاڑہ61،سرگودھا 58، کوٹ ادو 36، ساہیوال 34، ٹوبہ ٹیک سنگھ 23، جوہر آباد 18، لاہور (ایئر پورٹ 12، سٹی 08)، فیصل آباد 12، اسلام آباد (گولڑہ 10، ایئر پورٹ 05، سٹی، بوکرا02، سید پور 01)، شیخوپورہ 09، چکوال، قصور 08، بھکر 07، سیالکوٹ (ایئر پورٹ 07، سٹی 04)، گوجرانوالہ 06، ملتان (ایئر پورٹ 06، سٹی 01)،گجرات، مری 05، بہاولنگر03، راولپنڈی (کچہری 02، شمس آباد 01)،لیہ، منڈی بہاؤالدین، نور پورتھل 01، کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 39، سٹی20)، گڑھی دوپٹہ 17،راوالاکوٹ07، کوٹلی02، خیبر پختونخواہ: ڈیرہ اسماعیل خان (ائرپورٹ 34،سٹی09) کاکول26،بالاکوٹ16، پٹن08، گلگت بلتستان: استور28، بگروٹ 22، بونجی، ہنزہ15،چلاس، گلگت 13اوراسکردو میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نو کنڈی45، دالبندین 43 اور تربت میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں