خاتون کے سر میں ’جوئیں‘ نظر آنے پر مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ - Voice Of Soch News

منگل، 6 اگست، 2024

خاتون کے سر میں ’جوئیں‘ نظر آنے پر مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

is there a doctor on the plane,airplane medical emergency,plane,where to watch plane crashes,airplane emergency,doctor saves life on airplane,in flight medical emergency,saving a life on an airplane,plane accident investigation,plane safety measures,plane crashes documentary,plane crash investigation,things you should never do on an airplane,lead plane hunter,is there a doctor on board,caught on camera,plane nightmares,passenger,epi pen on airplane

طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کسی مسافر کی طبیعت خراب ہونے یا پھر فنی خرابی کے باعث کی جاتی ہے لیکن حیران کن طور پر خاتون کے سر میں ’جوئیں‘ نظر آنے پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

امریکی ریاست لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی امریکی ایئرلائن کی پرواز میں مسافر خاتون کے بالوں میں جوئیں رینگتے ہوئے دیکھی گئی جس کے بعد طیارے کا رخ ہنگامی لینڈنگ کے لیے فینکس ایریزونا کی طرف موڑ دیا گیا۔

دراصل ٹک ٹاک صارف ایتھن جوڈیلسن نے جون میں پیش آنے والے واقعے کو ویڈیو میں بیان کیا ہے جسے اب تک 10 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

فینکس میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد جوڈیلسن نے بتایا کہ ’میں 12 گھنٹے سے ہوائی اڈے پر ہوں کیونکہ فلائٹ گراؤنڈ کردی گئی تھی جس کی وجہ خاتون کے سر میں ’جوؤں‘ کا موجود ہونا ہے۔

ٹک ٹاک صارف کے مطابق امریکی ایئرلائنز نے وضاحت نہیں دی کہ طیارے کو فینکس میں کیوں اترنا پڑا۔

جوڈیلسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے مسافروں کو یہ گفتگو کرتے ہوئے سنا کہ پرواز میں ’جوؤں کے پھیلنے‘ کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

بعدازاں ترجمان ایئرلائن کی جانب سے کہا گیا کہ میڈیکل ایمرجنسی کے باعث طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad