منگل کے روز جنوبی/بالائی پنجاب ،جنوب مشرقی/زیریں سندھ، مشرقی/جنوبی بلوچستان ،بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ۔جبکہ شمال مشر قی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان۔
بدھ کے روز بالائی پنجاب ، مشرقی/جنوبی بلوچستان ،بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ۔جبکہ شمال مشر قی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب، سندھ، مشرقی/جنوب مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: چراٹ 64، کاکول 15،دیر(لوئر) 01، پنجاب: مری، رحیم یار خان18، چکوال 13،جوہر آباد 12، گجرات 08، بہاولپور(ایئر پورٹ 05، سٹی 01)،اوکاڑہ، خانپور 03، جھنگ 01، سندھ:خیرپور 07، ٹنڈو جام 03، کراچی(ایم او ایس)،چھور، روہڑی 02 ،حیدر آباد(سٹی)، سکھر 01،بلوچستان:جیوانی 05، لسبیلہ04،کشمیر:گڑھی دوپٹہ 04 اور کوٹلی میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چلاس 43، نوکنڈی ، بونجی 42 اور دالبندین میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں