جمعه کے روز کشمیر ، خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب ، خطہ پوٹھوہاراوراسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔شام/ر ات کے دوران شمال مشرقی /جنوبی بلوچستان اور جنوب مشرقی/بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران جنوبی بلوچستان میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر ، خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران کشمیر اورشمال مشرقی پنجاب میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، شمالی بلوچستان اوربالائی خیبرپختونخوا میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں