غیرت کے نام پر ماں اور 4بچوں کو قتل کردیا گیا - Voice Of Soch News

اتوار، 11 اگست، 2024

غیرت کے نام پر ماں اور 4بچوں کو قتل کردیا گیا

murder in the name of honor,honor killing,two daughters honor killed by father,the price of honor,honor killings,dallas father honor kills his daughters,parents of murdered children,honor killing by dallas father,law and crime,sarah and amina,saint of the day,sarah and amina said,amina and sarah said,organ donor walk of respect,organ donor honor walk,banaz honor killing,dallas father kills his two daughters,honor,law and crime network

-  پشاورمیں غیرت کے نام پر ماں اور 4بچوں کو قتل کردیا گیا دلخراش واقعہ پشاور کے علاقہ شاہ پور میں پیش آیا، قتل ہونے والوں میں ماں اس کی تین بیٹیاں اورایک بیٹا شامل ہیں، ملزموں نے گھر میں گھس کر تمام افراد کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیےاور لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ہولناک قتل غیرت کے نام پر کیے گئے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ قتل کی اصل وجوہات کیا ہیں، اصل حقائق ملزموں کی گرفتاری کے بعد سامنے آئیں گے، ملزموں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی، ٹیم نے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad