موسم کی تازہ ترین صورتحال 11 اگست 2024 - Voice Of Soch News

اتوار، 11 اگست، 2024

موسم کی تازہ ترین صورتحال 11 اگست 2024

11 august 2024,weather,weather news,11 august 2024 weather update,weather update,public weather forecast,11 august weather update,11 august weather,11 august 2024 up news,dls news 11 august 2024,rajasthan weather news,bihar weather,11 अगस्त 2024,weather forecast,6th august 2024,8th august 2024,weather latest updates,10 august 2024,gurugram weather,latest news,latest telugu news,patna weather,10 august 2024 up news,rajasthan weather report

انتباہ:11اگست کے دوران : شدید بارشوں کے باعث سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات ، گوجرانوالہ ، منڈی بہاؤالدین ، لاہور ،حافظ آباد،ڈیرہ غازی خان ، مری، گلیات، اسلام آباد/ راولپنڈی، مانسہرہ، ایبٹ آباد،ہری پور، ،دیر، سوات، نوشہرہ،مردان ، صوابی اور کشمیر کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔

شدید بارشوں کے باعث گوجرانوالہ،منڈی بہاؤالدین ، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، نارووال ،اسلام آباد/راولپنڈی، فیصل آباد، مردان، صوابی، نوشہرہ اورپشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔

شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔

اتوار کے روز کشمیر ، خیبرپختونخوا ، پنجاب ، اسلام آباداور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ۔اس دوران کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ۔ جبکہ شام /رات میں شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی/ جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد ، پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، مشرقی بلوچستان،گلگت بلتستان اور کراچی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (زیروپوائنٹ 115، گولڑہ 40، بوکرا 35، ایئرپورٹ 29، سید پور 16)، راولپنڈی (چکلالہ 85، شمس آباد 55، کچہری 27)، نارووال 83، لاہور (ایئرپورٹ 77، سٹی 45)، گجرات 36، گوجرانوالہ، 53 سیالکوٹ (سٹی 35، ایئرپورٹ 25)، منڈی بہاؤالدین 27، اٹک 24، شیخوپورہ 15، جہلم، مری 11، چکوال 04، حافظ آباد 03،خیبرپختونخوا: مالم جبہ 68، کاکول 49، مردان 42، پشاور (ایئرپورٹ 22، سٹی 14)، باچا خان ایئرپورٹ 15، چراٹ 07، بالاکوٹ 05،کشمیر: کوٹلی 21، راولاکوٹ 14، مظفر آباد (ایئرپورٹ 11، سٹی 10)، گڑھی دوپٹہ 08، گلگت بلتستان: استور 09، بگروٹ 06، بونجی 03، چلاس 02،سندھ: کراچی (کیماڑی 05، جناح ٹرمینل، یونیورسٹی روڈ 02، اولڈ ایریا ایئرپورٹ، فیصل بیس، مسرور بیس 01)،بلوچستان: بار کھان میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گذشتہ روزریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 46،دالبندین45، چلاس اور سبی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad