پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار، 32 جاں بحق - Voice Of Soch News

بدھ، 21 اگست، 2024

پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار، 32 جاں بحق

32 pakistani pilgrims killed in bus accident in iran,pakistani pilgrims bus accident in iran,iran: pakistani pilgrims' bus accident,bus accident,pakistani pilgrims killed in iran bus crash,35 pakistani pilgrims killed in bus overturns in iran,iran bus crash kills pakistani pilgrims,over 28 pakistani pilgrims killed in iran bus accident,hajj pilgrims bus accident,umrah pilgrims bus accident,pakistan,iran bus accident,horrible accident to pakistani pilgrims bus

لاڑکانہ سے مقامات مقدسہ کی زیارت کے لیے جانے والی زائرین کی بس ایران میں حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 32 زائرین جاں بحق ہو گئے۔

سید اطہر شاہ شمسی کا قافلہ دو بسوں اور 110 زائرین پر مشتمل تھا، زائرین کی ایک بس ایران کے شہر یزد پہنچی، جہاں بس کے مبینہ طور پر بریک فیل ہو گئے۔

حادثے میں 32 زائرین جاں بحق اور 30 زائرین کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق بس میں سوار زیادہ تر زائرین کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔

زائرین کی دوسری بس گوادر ایران سرحدی پٹی کے علاقے رمدان میں ہے جو ایرانی شہر یزد میں حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت بس سے چند گھنٹوں کی مسافت پر ہے۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad