جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شام/رات میں گلگت بلتستان ، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، جنوب مشرقی سندھ ، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، شمال/ مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، جنوب مشرقی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: ساہیوال 38، حافظ آباد 14، سیالکوٹ (ایئر پورٹ 13، سٹی 10)، ملتان(ایئر پورٹ08، سٹی 01،)، جھنگ 05، گجرات 03، قصور 02، راولپنڈی(شمس آباد)خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جہلم، نارووال، اوکاڑہ 01، بلوچستان: خضدار 18، خیبرپختونخوا: پاراچنار11، کالام 06، چترال، میرکھانی، بالاکوٹ 02،پٹن 01، کشمیر: راولاکوٹ 09، کوٹلی08 اورمظفر آباد (سٹی) میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی، دالبندین 41،نوکنڈی اوربہاولنگر میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں