انتباہ:
ہوا کا شدیدکم دباؤ رن آف کچ (انڈیا)کے اوپر موجود ہے جو کراچی سے 250 کلومیٹر مشرق سے جنوب مشرق کے فاصلے پر ہے۔اگلے 12 گھنٹوں کے دوران ہوا کا شدیدکم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا قوی امکان ہے۔ جس کے باعث 31 اگست تک وقفے وقفے سےکراچی ڈویژن، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان،ٹنڈو اللہ یار ، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، جامشورو، دادو اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں شدید آندھی/موسلادھار/شدید طوفانی بارش کا امکان۔جبکہ 30 اگست سے 01 ستمبر کے دوران حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور گوادر کے اضلاع میں بھی وقفے وقفے سےشدید آندھی/موسلادھار/شدید طوفانی بارش کی پیشگوئی۔
30 اور 31 اگست کے دوران : شدید /موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ، بلوچستان اورجنوبی پنجاب کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ۔ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں ، کراچی، حیدر آباد، دادو، قلات، خضدار،جعفر آباد، سبی، نصیر آباد، بارکھان،لورالائی، آواران، پنجگور، واشک، مستونگ اورلسبیلہ کے مقامی /برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ موسلا دھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔
جمعه کے روز پنجاب ،اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار،سندھ ، شمال مشرقی /جنوبی بلو چستان ، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ۔اس دوران زیریں سندھ، شمال مشر قی/ جنوبی بلو چستان ، شمال مشرقی/وسطی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا ہ اور کشمیرمیں تیز/ موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
ہفتہ کے روز زیریں سندھ ، بلو چستان، بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران جنوبی بلو چستان میں تیز/ موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد ،سندھ، کشمیر، بالائی خیبر پختونحواہ ، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: منگلہ 147، منڈی بہاؤالدین 98،حافظ آباد 78، جہلم 76، فیصل آباد 64، اسلام آباد(سٹی 53، سیدپور 42، گولڑہ 38، ایئر پورٹ 29، بوکرا 16)،سیالکوٹ (ایئر پورٹ 48، سٹی 33)، راولپنڈی(شمس آباد 48، چکلالہ 38، کچہری 09)،ٹوبہ ٹیک سنگھ 39، گجرات 35، رحیم یار خان 34، لاہور(ایئر پورٹ 32، سٹی 20)، سرگودھا 31، گوجرانوالہ 30، نارووال 24، قصور 22، شیخوپورہ 20، مری 19، ملتان (ایئر پورٹ 16، سٹی 15)، اٹک، چکوال 12، خانپور 07، جھنگ 04، ساہیوال 03، ڈیرہ غازی خان، جوہر آباد، اوکاڑہ 01،سندھ: کراچی (سرجانی128، گلشن حدید46، ناظم آباد 45،کیماڑی 42، فیصل بیس 38، کورنگی 36، یونیورسٹی روڈ، نارتھ کراچی 33، قائد آباد 30، ایم او ایس 29، گلشن معمار، مسرور بیس 26، جناح ٹرمینل 25، اورنگی 19، گڈاپ 12، ڈی ایچ اے 11)،ٹھٹہ 63،حیدر آباد (سٹی 52، ایئر پورٹ 34)، ٹنڈو جام 32، بدین 24، تھر پارکر (مٹھی 22، کلوئی21،چھاچھرو 13، ڈاھلی08، اسلام کوٹ، نگر پارکر07،ڈپلو 06)،جیکب آباد 20، سکرنڈ 10، دادو 08، شہید بینظیر آباد 07، پڈعیدن 05، میر پور خاص، موہنجو داڑو03،چھور، لاڑکانہ 01 ، کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 80، سٹی 69)، کوٹلی 34، راوالاکوٹ 28، گڑھی دوپٹہ26، خیبر پختونخواہ: کاکول66،بالاکوٹ45،دیر (بالائی)33، میرکھانی 10، دروش، پاراچنار 07، چراٹ 05، مالم جبہ04، پٹن 03، کالام، سیدو شریف 01،گلگت بلتستان:ہنزہ 30، استور28،اسکردو 16، بونجی 09، چلاس 05، گلگت 03، بگروٹ 01،بلوچستان:سبی 26، خضدار17، لسبیلہ 05 اورقلات میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی43، دالبندین اورتربت میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں