راولپنڈی سے راولاکوٹ جانے والی کوسٹر کو خوفناک حادثہ، 29 افراد جاں بحق - Voice Of Soch News

اتوار، 25 اگست، 2024

راولپنڈی سے راولاکوٹ جانے والی کوسٹر کو خوفناک حادثہ، 29 افراد جاں بحق

rawalakot coaster accident,death of 18 people in the accident,mini bus accident in jammu and kashmir,road accident,bus crashes near rawalakot,voice of rawalakot,jammu and kashmir bus accident,car accident,accident news,azad kashmir incident,azad jammu and kashmir’s rawalakot,rawalakot,azad kashmir sad incident,rawalakot news,pak army vehicle on azad kashmir,complete tour guide of neelum valley,voice of rawala kot,neelum valley touring place

 راولا کوٹ (۔ 25 اگست 2024ء ) راولپنڈی سے راولاکوٹ جانے والی کوسٹر گہری کھائی میں جا گری جس کے باعث 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ آزاد پتن اور کہوٹہ کے درمیان پانہ پل کے قریب پیش آیا جہاں کوسٹر گہری کھائی میں گرنے سے 29 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جن کی لاشوں کو نکال لیا گیا، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ضلع سدہنوتی سے ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، تاہم حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔

ادھر ایران سے واپس آنے والے زائرین کی بس کھائی میں گرنے 11 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے، زائرین کی بس کو حادثہ مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث بریک فیل ہونے کی وجہ سے بس کھائی میں گرگئی، حادثے میں 11 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، لیویز سمیت دیگر ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، زائرئن کی یہ بس ایران سے پنجاب جارہی تھی، زائرین کا تعلق پنجاب کے علاقے لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔

بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مکران کوسٹل ہائی وے پر بس حادثے پر دلی رنج اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، صدر مملکت نے بروقت طبی امداد پہنچانے اور زخمیوں کی بھرپور دیکھ بھال کی ہدایت کی اور جاں بحق افراد کے سوگواران سے اظہار ہمدردی کیا، آصف زرداری نے جاں بحق افراد کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔     

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad