موسم کی تازہ ترین صورتحال 25 اگست 2024 - Voice Of Soch News

اتوار، 25 اگست، 2024

موسم کی تازہ ترین صورتحال 25 اگست 2024

weather,public weather forecast,weather update,weather news,25 august 2024,25 august 2024 weather update,weather change,25 august weather update,25 august weather,weather updates,25 august 2024 up news,weather alert,gujarat weather,latest balita august 20,17th to 25th august 2024,weather update of gujarat,weather change in gujarat,weather forecast for tomorrow west bengal,latest gma news august 20,weather update of rajasthan

 انتباہ: 

آج (رات) سے 26 اگست کے دوران :شدید /موسلادھار بارشوں کے باعث جنوب مشرقی /زیریں سندھ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔اس دوران آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شام/رات میں سندھ،بالائی خیبر پختونخوا ، مشرقی بلوچستان، مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار اور کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پر آندھی چلنے اورموسلادھار بارش کی توقع۔

پیر کے روز سندھ، خیبر پختونخوا ، پنجاب، اسلام آباد، مشرقی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران جنوب مشرقی/زیریں سندھ میں کہیں کہیں آندھی چلنے اورموسلادھار بارش کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔تاہم جنو ب مشر قی سندھ ، جنوب مشرقی بلوچستان، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: مٹھی 29، میرپورخاص 12، حیدرآباد (ایئرپورٹ 05)، چھور 03، بلوچستان: لسبیلہ 12، کشمیر: راولاکوٹ 04،پنجاب: لاہور (ایئرپورٹ) میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گذشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 42اورسبی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad