پیٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا اعلان - Voice Of Soch News

منگل، 2 جولائی، 2024

پیٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں پمپس بند کرنے کا اعلان

petrol pumps,petrol pumps to remain shut today in delhi,petrol pumps across the country,petroleum dealers,pumps shut down across pakistan,petrol pumps to be shut down in pakistan,petrol pumps closed,petrol pumps shut down,across the country,petrol pumps remain closed,petroleum dealers announce strike,delhi petrol pumps on strike,petrol pumps on strike in delhi,400 petrol pumps on strike in delhi,delhi petrol pumps,petrol pumps in delhi

  نیوز کے مطابق چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کہا کہ 5 جولائی کو ملک بھر میں پمپ بند کرکے ہڑتال کریں گے، مجبور ہیں پہلے ہی بہت سے ٹیکسز ادا کررہے ہیں، دنیا میں کوئی ایسا طریقہ نہیں کہ نقصان میں پمپ چلائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ایڈوانس ٹیکس کا فیصلہ واپس لے، بجٹ میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس ٹرن اوور ٹیکس لگایا گیا ہے یہ ٹیکس پیٹرول پمپ کے کاروبار کو تباہ کردے گا۔

عبدالسمیع خان نے کہا کہ پہلے ہی کم سے کم منافع کے ساتھ پیٹرول پمپس چلا رہے ہیں، مہنگائی کی بلند ترین شرح میں کاروبار کو چلانا پہلے ہی مشکل ہے، غیرمنصفانہ ٹیکس کی وجہ سے کاروبار بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ سے ملاقات کی، ان کے پاس ہمارے سوالوں کا جواب نہیں، ایڈوانس انکم ٹیکس چار دن میں ختم کیا جائے، واضح طور پر بتایا ہے کہ سخت سے سخت قدم اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad