بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔ تاہم شام/رات میں کشمیر، بالائی پنجاب ،اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوامیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
جمعرات کے روز بالائی/وسطی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اورشمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، خطۂ پوٹھوہار اوراسلام آباد میں بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدمرطوب رہا ۔تاہم شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور زیریں سندھ میں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش:پنجاب: قصور28،گوجرانوالہ07،سندھ:نگر پارکر15، خیبرپختونخوا: بونیر میں 07 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روزریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 48، تربت، دالبندین 47، بھکر، جیکب آباداور نوکنڈی میں46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں