نرسری کے بچوں کو دیے گئے کھانے کے پیکٹ سے سانپ نکل آیا - Voice Of Soch News

جمعرات، 4 جولائی، 2024

نرسری کے بچوں کو دیے گئے کھانے کے پیکٹ سے سانپ نکل آیا

nursery rhymes,children songs,children,nursery rhymes for children,the cat came back,the cat came back lyrics,nursery songs,what to do in case of a flood,wheels on the bus,snacks to make at home,snake,nursery rhymes songs,giant snake,snake in river,how to survive floods,how to survive a flood video,children's songs,the,are nursery rhymes good for kids,how to survive a flood,make way for the queens guard,herman the worm,curious george theme song

مہاراشٹر: بھارت میں نرسری اسکول کے بچوں کو دیے گئے کھانے کے ایک پیکٹ سے مرا ہوا سانپ نکل آیا، جسے دیکھ کر بچوں کی چیخیں نکل گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز بھارتی اسکولوں میں ’مڈ ڈے میل‘ کے نام سے فراہم کیے جانے والے کھانے ایک بار پھر غیر معیاری نکلے ہیں، مغربی مہاراشٹر کے ضلع سانگلی میں ایک سرکاری نرسری اسکول میں بچوں کو دیے گئے کھانے کے پیکٹ سے مبینہ طور پر ایک چھوٹا مرا ہوا سانپ برآمد ہوا۔
کھانے کے پیکٹ سے سانپ برآمد ہونے پر اسکول میں افرا تفری پھیل گئی تھی، جس بچے کے پیکٹ سے سانپ نکلا تھا، اس کے والدین نے ریاست کی ایمپلائی یونین کو معاملے کی اطلاع دے دی جس کے بعد اس معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی
ضلع افسران کا کہنا تھا کہ بچے کے والدین نے تصویر کھینچ کر سانپ کو پھینک دیا تھا، حکام نے مذکورہ پیکٹ سے کھانے کا نمونہ لے لیا ہے اور جانچ کے لیے تجربہ گاہ بھیجا گیا ہے۔
یونین کی نائب سربراہ آنندی بھوسلے کے مطابق مذکورہ پیکٹ میں دال کھچڑی ہوتی ہے، جو گزشتہ چھ ماہ سے 3 سالہ بچوں کو اسکولوں میں دیے جا رہے ہیں۔ حکام نے واقعے کا نوٹس لیا اور فوڈ سیکیورٹی کمیٹی کے افسران نے اسکول کا دورہ کیا۔
واقعے کے بعد اس گودام کو سیل کر دیا گیا جس میں کھانے کے پیکٹ رکھے جاتے تھے، آنندی بھوسلے نے دعویٰ کیا کہ کھانے کے پیکٹ کی فراہمی کے لیے ذمہ دار ٹھیکیدار کے بارے میں پہلے بھی شکایتیں ملی ہیں۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad