انتباہ: موسم کی تازہ ترین صورتحال 4 جولائی 2024 - Voice Of Soch News

جمعرات، 4 جولائی، 2024

انتباہ: موسم کی تازہ ترین صورتحال 4 جولائی 2024

weather,4 july 2024,uttar pradesh weather,lucknow weather,weather forecast,up weather report,uttar pradesh weather report,weather news,lucknow weather report,up weather today,uttar prdesh weather alert,uttar pradesh weather today,lucknow weather today,4 july 2024 weather update,rajasthan weather,rajasthan weather news,rajasthan weather report today,up weather,1 july 2024,southeast michigan weather,patna weather today,bihar weather report

 انتباہ:

05 سے 07 جولائی کے دوران تیز/ موسلا دھار بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، دیر، سوات، کشمیر اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال /طغیانی کا خطرہ جبکہ لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ۔شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔

جمعرات کے روز کشمیر، بالائی/ وسطی پنجاب ، خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد، خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ بعض مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔ جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع۔


جمعه کے روز کشمیر، پنجاب ، خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد ، خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ۔ اس دوران کشمیر، بالائی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد اوربالائی خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی پیشگوئی۔بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدیدمرطوب رہا ۔تاہم اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار،شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور بارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: راولپنڈی (چکلالہ ائرپورٹ 44، شمس آباد 39، کچہری 16)، منگلا 44، سیالکوٹ (سٹی 43، ایئرپورٹ 18)، گجرات 35، نارووال 32، اسلام آباد (گولڑہ 28، زیروپوائنٹ 22، بوکرا 20، سید پور 19، ائرپورٹ 14)، جہلم 22، گوجرانوالہ 13، لاہور (ائرپورٹ 09، سٹی 03)، قصور 04، مری، اٹک 01، خیبر پختونخوا: زیریں دیر 34، مردان 05، بلوچستان: بارکھان 11، کشمیر: گڑھی دوپٹہ، 08، کوٹلی 06، مظفرآباد (سٹی 06، ائرپورٹ 05) اور راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی48،دالبندین47،تربت،بھکر،اٹک اور نورپورتھل میں46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad