کالج ٹیچر کے قتل میں ملوث چار ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی - Voice Of Soch News

بدھ، 24 جولائی، 2024

کالج ٹیچر کے قتل میں ملوث چار ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی

murder,fraser murder suspect attacked in court,suspect attacked in court by murder victim's brother,university of idaho murders,math teacher murdered,student murders teacher,idaho college murders,court tv live stream free today,university of idaho students murdered,court tv live stream today,murder in detroit,court tv on the docket,court tv live stream,cannibal claims murder was a mutual agreement,henry c. lee college of criminal justice and forensic sciences

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی کی عدالت نے کالج ٹیچر کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو سزائے موت سنا دی۔ 

کالج ٹیچر مسعود احمد کے قتل کیس میں ملزمان رفیق احمد، عثمان، شیراز عرف شیری اور ضمیر پٹھان شامل ہیں۔ ملزمان نے 26 نومبر 2021 کو مسعود احمد کو قتل کیا تھا۔

ملزمان کو ایک، ایک لاکھ روپے فی کس ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

پراسیکیویشن کے مطابق مقتول کی بیوہ فوزیہ مسعود نے ملزمان کو فائرنگ کرتے دیکھا تھا۔ ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کیے ہیں۔

پراسیکیویشن نے کہا کہ ملزمان کو کورنگی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد گاڑی سے مقتول کا والٹ بھی لے گٸے تھے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad