موسم کی تازہ ترین صورتحال 25 جولائی 2024 - Voice Of Soch News

جمعرات، 25 جولائی، 2024

موسم کی تازہ ترین صورتحال 25 جولائی 2024

weather,weather news,public weather forecast,weather update july 25 2024,25 july 2024 weather update,gma regional news tv july 25 2024,latest balita july 25 2024,balitanghali july 25 2024,25th july 2024,weather update,weather update july 24 2024,weather update today,union budget 2024,weather update july 24,weather update july 25,ph weather update july 24,london weather forecast,25 july weather update,weather forecast wales,latest news

جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس رہنے کا امکان۔ تاہم وسطی/جنوبی خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان ، جنوب مشرقی سندھ ،شمال مشرقی /جنوبی پنجاب اور کشمیر میں چند مقاما ت پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان۔ تاہم شام/رات میں بالائی خیبرپختونخوا ، بالائی پنجاب ،شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں چند مقاما ت پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم شمال مشرقی بلوچستان، مشرقی /وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، زیریں سندھ اورکشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: سبی 47، پنجاب:ساہیوال 17، نور پور تھل 05، قصور 03،خیبر پختونخوا: پٹن 03، گلگت بلتستان: گلگت میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی،دالبندین 47، نوکنڈی46اور جیکب آباد میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad