ویڈیو: انجینئر نے پُل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی - Voice Of Soch News

جمعہ، 26 جولائی، 2024

ویڈیو: انجینئر نے پُل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

suicide,google engineer commits suicide,young engineer of howrah commited suicide,live suicide video,golden gate bridge,software engineer suicide,mumbai suicide video,bridge,latest suicide video,student suicide video,facebook suicide video,jumps to his death from office building in nyc google engineer suicide,tutorial video of suicide,drug addicted student suicide video,jumping,engineer jumps off building,sarco suicide machine

بھارت میں 38 سالہ انجینئر نے پُل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں 38 سالہ انجینئر نے اٹل سیتو سمندرری پل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، افسوسناک واقعہ دوپہر 12:30 کے قریب پیش آیا جس کی ویڈیو سی سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پل پر گاڑیاں رواں دواں ہیں اسی دوران سیاہ رنگ کی گاڑی رکتی ہے اور ڈرائیور گاڑی سے   اترتے ہی پل سے سمندر میں چھلانگ لگا دیتا ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متوفی ڈومبیولی علاقے کا رہائشی تھا جبکہ مالی مشکلات کے سبب اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ہے۔

پولیس اور مقامی ماہی گیروں نے لاش کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس شخص نے اس سے قبل 2023 میں کویت میں کام کے دوران زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی لیکن اسے بچالیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اٹل سیتو پل پر یہ دوسرا خودکشی کا واقعہ ہے اس سے قبل 20 مارچ کو خاتون ڈاکٹر نے پل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad