انتباہ:
جنوبی/مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
ہفتہ کے روز جنوب مشرقی/ شمال مشرقی بلوچستان ، مشرقی/جنوبی پنجاب ،کشمیر، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا اور سندھ میں تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران جنوب مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلا دھار/تیز بارش بھی متو قع۔
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔ مشرقی بلوچستان ، جنوبی پنجاب ،کشمیر، خطہ پوٹھوہار اوربالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ شمال مشرقی بلوچستان، وسطی/جنوبی پنجاب، زیریں سندھ اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: سبی 35، بارکھان 01، پنجاب: خانیوال 22، قصور، اوکاڑہ، ملتان (ایئرپورٹ) 07، ٹوبہ ٹیک سنگھ 04، ساہیوال 02، سندھ: (یونیورسٹی روڈ 15، گڈاپ 14، حسن اسکوائر 07، جناح ٹرمینل، فیصل بیس 06، ملیر ہالٹ 03، سرجانی ٹاؤن،ایم او ایس 02، ابراہیم حیدری 01)، بدین 14، خیبر پختونخوا: دیر 10، میرکھانی 08، کالام، دروش، بالاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو، دالبندین، جیکب آباد 44،بہاولپور ، خانپور اوررحیم یار خان میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں