ڈاکٹر کی نااہلی، نوجوان’مردانگی‘ سے ہاتھ دھو بیٹھا - Voice Of Soch News

ہفتہ، 1 جون، 2024

ڈاکٹر کی نااہلی، نوجوان’مردانگی‘ سے ہاتھ دھو بیٹھا

 سنگاپور سٹی (ویب ڈیسک)سنگاپور میڈیکل کاؤنسل کی جانب سے ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا  جس نے مریض کے آپریشن کے دوران مس ڈائگناسز کیا ہے، واقعہ 2019 میں پیش آیا تھا، جہاں ڈاکٹر یو خائی ہانگ نامی ڈاکٹر جن کا میڈیکل کی فیلڈ کا 42 سال کا تجربہ تھا، کی جانب سے پہلے تو مریض کو ابڈامینل کولک سے ڈائگنوز کیا اور نااہلی کے باعث نوجوان کے خسیے  پھولنا شروع ہو گئے، جبکہ ڈاکٹر کی جانب سے مریض کو پیٹ سے متعلق ادویات اور اینٹی بائیوٹکس تجویز کر دیں تاہم ڈاکٹر یو کے پاس کئی چکر لگانے پر بھی مریض کی حالت ٹھیک نہ ہوئی، بالآخر نوجوان کو سرجری کے ذریعے اپنے خسیے   ہی ہٹوانے پڑ گئے۔

آج نیوز نے سنگا پور میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ نوجوان دراصل ٹیسٹیکیولر ٹورژن کا شکار ہو گیا تھا، یہ ایک ایسی صورتحال ہوتی ہے  جس میں مخصوص اعضا میں خون کی روانی کا باعث بننے والے اسپرمیٹک کارڈ مُڑ جاتی ہیں اور خون کی روانی کو کاٹ دیتی ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق اگر بروقت تشخیص کر لی جاتی تو نوجوان کی مردانہ خصوصیات  کو بچائے جانے کا 90 فیصد سے زائد امکان موجود تھا۔27 مئی کو میڈیکل کاؤنسل کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر کے خلاف طبی امداد فراہم کرنے میں ناکامی اور نااہلی پر کاروائی کی گئی ہے، اور اسے ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، جبکہ 2019 میں ڈاکٹر یو سے رابطہ کرنے پر ڈاکٹر نے صحیح معلومات نہ دینے پر بھی ڈاکٹر یو پر دوسرا چارج عائد کیا گیا ہے۔میڈیکل کاؤنسل کی جانب سے جاری بیان میں بتانا تھا کہ نوجوان کی جانب سے ڈاکٹر یو سے کہنا تھا کہ اسے لیفٹ ایبڈومن میں درد ہو رہا ہے، جو کہ اسے بائیں ٹیسٹیکل سے شروع ہوا تھا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad