کراچی میں قربانی کا جانور بھی اسٹریٹ کرائم کی بھینٹ چڑھ گیا - Voice Of Soch News

بدھ، 12 جون، 2024

کراچی میں قربانی کا جانور بھی اسٹریٹ کرائم کی بھینٹ چڑھ گیا

the 12 labours of heracles,crime,knights of the nine review,the 12 labours of hercules,the elder scrolls 4: oblivion retrospective,islamic state of iraq and syria (organization),latest video karachi chori,karachi,letest update karachi chori videos,animal protection,real crime,crime channel,looking for the cannibals,karachi me chori ki wardat,karachi may chori,karachi me dakaiti,karachi mein chori,karachi mein daketi ki wardaat

  کراچی: شہر قائد کے علاقے سعید آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے قربانی کیلیے لایا گیا جانور زخمی ہوا جسے مالک نے خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے ذبح کردیا۔

پولیس کے مطابق سعید آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گلی میں قربانی کے لیے لائی جانے والی گائے گولی لگنے سے زخمی ہوئی، جس کا خون بہہ جانے اور مرنے کے خدشے کے پیش نظر مالک نے اُسے فوری ذبیحہ کردیا۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے گلشن غازی موڑ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 26  سالہ آفتاب نامی شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت حذیفہ کے نام سے کی گئی۔

ڈکیت کا ساتھی جس کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی وہ موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ ملزم زخمی حالت میں فرار ہوا جس کی تلاش کیلیے پولیس نے چھاپے بھی مارے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad