شادی کے بعد گھر پہنچنے پر شوہر کا ایسا راز کھل گیا کہ بیوی نے اگلے ہی روز طلاق لے لی - Voice Of Soch News

جمعہ، 14 جون، 2024

شادی کے بعد گھر پہنچنے پر شوہر کا ایسا راز کھل گیا کہ بیوی نے اگلے ہی روز طلاق لے لی

the female ceo turned janitor full episode,spoiled by the boss chinese drama,wife,sweet wife,waste material,the love you give me chinese drama,life after divorce,other woman,cheating wife,wife cheated,husband caught cheating,husband cheating wife,husband cheated,husband cheating,adultery in marriage,husband,she divorced a good man,cheating husband reddit,divorce alimony cheating men,all wives cheat,caught wife cheating,corrupt wife

 قاہرہ : سوشل میڈیا پر اکثر ایسی خبریں سامنے آتی ہیں جس میں شادی کے بعد اکثر مرد حضرات بیوی میں خامیاں ڈھونڈ کر انہیں شادی کے اگلے روز طلاق دے دیتے ہیں۔لیکن اب ایسا واقعہ سامنے آیا جب شادی کے بعد ایک خاتون نے اپنے شوہر کی اصلیت سامنے آنے پر اس سے خلع لے لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر میں شادی کے دوسرے دن بیوی کو اپنے شوہر کے گنج پن کا علم ہوا تو اس نے خلع لے لی۔ رپورٹ کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والی خاتون وکیل ایڈووکیٹ نھی الجندی نے بتایا کہ شادی سے قبل اس کی موکل کے شوہر نے نہیں بتایا تھا کہ وہ گنجا ہے۔ شادی کے بعد جب بیوی کو پتا چلا تو اسے شدید صدمہ پہنچا۔

خاتون وکیل کا کہنا تھا کہ شادی کے موقع پر اس کے شوہر نے پورا وقت وگ پہنی ہوئی تھی،جبکہ منگنی کے بعد بھی اس نے کبھی یہ ظاہر نہیں ہونے دیا کہ وہ گنجا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ان کی مؤکلہ کو علم ہوا کہ اس کا شوہر گنجا ہے تو اس نے شوہر سے اس معاملے کو چھپانے کی شکایت کی، اس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی، خاتون نے شوہر پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا۔ خاتون وکیل نے بتایا کہ حقیقت کھل کر سامنے آنے پر شوہر نے اپنی اہلیہ پر تشدد بھی کیا۔

خاتون اس کے گھر سے چلی گئی اور اس نے دھوکہ دہی، جھوٹ بولنےاور اس کی توہین کا الزام عائد کرتے ہوئے شوہر سے خلع کا مطالبہ بھی کیا۔ وہیں دوسری جانب سےشوہر نے بیوی کو طلاق دینے سے انکار کیا جس پر خاتون کو عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کرنا پڑا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شوہر سے خلع کی درخواست دائر کرنے والی خاتون پیشے کے اعتبار سے ایک ماڈل ہیں۔ عدالت کے حکم جاری ہونے کے باوجود شوہر نے اپنی بیوی کو طلاق نہیں دی اور نہ ہی جہیز میں ملنے والی اشیاء واپس لوٹائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad