موسم کی تازہ ترین صورتحال.14 جون 2024 - Voice Of Soch News

جمعہ، 14 جون، 2024

موسم کی تازہ ترین صورتحال.14 جون 2024

weather update today,weather update,weather,public weather forecast,latest weather update,pakistan weather update,west bengal weather update,weather update today west bengal,west bengal weather update today,sindh weather update,weather update today live,pagasa weather update today,weather report today,weather today,weather forecast for today,weather report,weather update news,weather news today,weather channel,today weather pakistan

جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم کشمیر ، گلگت بلتستان ، خیبرپختونخوا، جنوبی /وسطی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان اورجنوب مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، جنوب مشرقی بلوچستان اورجنوب مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی/جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم کشمیر،خطہ پوٹھوہار،بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور لسبیلہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/بونداباندی ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر) :کشمیر:راولاکوٹ05، مظفر آباد(ایئرپورٹ04،سٹی01)،پنجاب:اٹک03،اسلام آباد(ایئرپورٹ03،گولڑہ،زیروپوائنٹ01)،مری02،راوالپنڈی(چکلالہ،کچہری02،شمس آباد01)، خیبرپختونخوا:چترال میں 01ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :بھکر،نور پور تھل49، سبی48، جیکب آباد47، منڈی بہاؤالدین،دادو، گوجرانوالہ ،ڈی آئی خان ،حافظ آباد،جھنگ ،جہلم ،اوکاڑہ ،ناروال میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad