کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دودھ فروش قتل - Voice Of Soch News

پیر، 10 جون، 2024

کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دودھ فروش قتل

robbery,two killed in firing at judicial complex in rawalpindi,defender stops armed robbery in pakistan,street crimes in karachi,street crime incidents in karachi,man caught the robber in lahore,report on street crime in karachi,street crime in karachi,the splitting killer,karachi,girls in karachi,crime in karachi,karachi now a days,what happened today in karachi,karachi street crimes increased,cctv robbery videos,the bikini killer,marker robbery

کراچی: شہر قائد میں مسلح ڈاکوؤں نے ہستا بستا ایک اور گھر اجاڑ دیا، قائد آباد مرغی خانہ پل سے متصل ندی کے قریب حمل گوٹھ میں دودھ کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح ملزمان نے دودھ فروش کو قتل کر دیا۔

رواں سال شہر قائد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر قتل کیے جانے والے شہریوں کی تعداد 75 ہوگئی جبکہ سیکڑوں شہری زخمی ہوچکے ہیں۔

مقتول دودھ فروش کی شناخت 36 سالہ باقر علی ولد اقبال کے نام سے کی گئی، مقتول حمل گوٹھ کا رہائشی تھا اور اس کا آبائی تعلق صوبہ پنجاب پتوکی سے تھا، مقتول چار بچوں کا باپ اور پانچ بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔

مقتول دودھ فروش کے اہلخانہ نے بتایا کہ مقتول صبح اپنی دودھ کی دکان پر موجود تھا کہ 2موٹر سائیکلوں پر سوار 3 مسلح ڈکیت واردات کے لیے دکان پر پہنچ گئے اور مقتول سے اسلحے کے زور پر اس کا موبائل فون اور نقدی چھینی جس پر مقتول کی جانب سے مزاحمت کی گئی تو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے باعث مقتول سینے اور گردن پر دو گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 مسلح ملزمان لوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے کہ مقتول نے پتھر اٹھا کر ملزمان کو مارا جس پر مسلح ملزمان نے واپس آکر مقتول پر فائرنگ کر دی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad