سفاری پارک میں زرافے نے 2 سالہ بچی کو دانتوں سے پکڑ کر ہوا میں اٹھا لیا - Voice Of Soch News

پیر، 10 جون، 2024

سفاری پارک میں زرافے نے 2 سالہ بچی کو دانتوں سے پکڑ کر ہوا میں اٹھا لیا

longleat safari park,safari park,san diego zoo safari park tips,in the world,safari,san diego zoo and safari park difference,san diego zoo and safari park,nature and wildlife,san diego zoo or safari park which is better,bizarre and dangerous spiders in the world,kruger national park,san diego safari park,san diego zoo safari park,kruger park,san diego safari park review,yala national park safari,blippis summer adventures at the zoo,safari park tour

 ٹیکساس: انٹرنیٹ پر امریکا میں ایک زرافے کی ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس نے ٹیکساس کے سفاری پارک میں گاڑی سے 2 سال کی بچی کو دانتوں سے پکڑ کر ہوا میں اٹھا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے سفاری پارک میں پیش آیا جہاں ایک فیملی سیر کرنے آئی تھی۔ سیاحت کے دوران فیملی ذرافوں کو کھانا کھلاتے کھلاتے ایک زرافے کے بہت نزدیک پہنچ گئی۔

2 سالہ پیسلے ٹوٹن گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ماں کی گود میں موجود تھی جب ایک زرافہ گاڑی میں موجود کھانے کے بیگ کے پاس اپنا منہ لیا اور اسی اثنا میں اس نے غلطی سے چھوٹی بچی کی قمیض دانتوں میں پکڑ لی اور اسے اٹھا لیا تاہم جلد ہی اس نے چھوڑ دیا۔

بچی کے والد جیسن ٹوٹن نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہم زرافوں کو کھانا کھلانے کے لیے رُکے اور میں نے گاڑی کی پچھلی جانب دیکھا جہاں پیسلے ماں کی گود میں بیٹھی ہوئی تھی کہ اسی دوران زرافے نے پیسلے کو پکڑ لیا۔

والد نے بتایا کہ خوش قسمتی سے اہلیہ اسے پکڑنے کے لیے وہاں موجود تھیں جب زرافے نے آخرکار اس بچی کو چھوڑ دیا اور ماں نے بچی کو پکڑ لیا۔ والد نے کہا کہ میرا دل اسی لمحے رک گیا تھا، ہم سب واقعی ڈر گئے تھے۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad