معمولی جھگڑے پر محلے داروں نے عید کی نماز کے بعد دو بھائی اور چچا کو قتل کردیا - Voice Of Soch News

پیر، 17 جون، 2024

معمولی جھگڑے پر محلے داروں نے عید کی نماز کے بعد دو بھائی اور چچا کو قتل کردیا

oggy and the cockroaches,nrfm brothers,the underworld,travel and living,crime and punishment,food and travel,uncle rural gourmet,family the honest comedy,oggy escaping prison with jack in save the bro | rock indian gamer |,the bare bears,life living and nature,theja thangu,how to become an air hostess,the quint,meet the mormons,minecraft rock indian gamer,panda,murat boz aslı enver,new kung fu cult master,kardeşim benim aslı enver

 گوجرانوالہ میں معمولی جھگڑے پر محلے داروں نے دو بھائی اور چچا کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے منڈیالہ میرشکاراں میں  پیش آیا جہاں 2 مسلح افراد نےچوک میں کھڑے افراد پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ جاں بحق افراد میں 2 بھائی اور چچا شامل ہیں جب کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 2 راہگیر بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق فریقین محلے دار ہیں اور ان کا گزشتہ رات معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا،  متاثرہ فریق عید کی نماز کے بعد چوک میں کھڑے تھے کہ اس دوران ملزمان نےفائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad