پارک میں فائرنگ، 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی - Voice Of Soch News

اتوار، 16 جون، 2024

پارک میں فائرنگ، 2 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

several children injured in early morning house fire,children injured,including juvenile,glenview firefighter injured,firefighter injured,in drive-by

 امریکا کے پارک میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست مشی گن کے شہر  ڈیٹرائٹ کے سپلیش پارک میں پیش آیا۔

اس حوالے سے پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک نامعلوم شخص پارک میں آیا اور اس نے فائر کھول دیے، جس کے بعد پارک میں بھگدڑ مچ گئی۔

پولیس کے مطابق پارک میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت8 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ یہ حملہ بغیر کسی منصوبہ بندی کے کیا گیا جبکہ تعاقب کے بعد فائرنگ کرنے والا ملزم اپنے گھر کے قریب مردہ حالت میں پایا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad