رکشے میں سوار افراد کے درمیان جھگڑا، لڑکی کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کر لی - Voice Of Soch News

ہفتہ، 22 جون، 2024

رکشے میں سوار افراد کے درمیان جھگڑا، لڑکی کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کر لی

how many people suicide in a year?,why youth commit suicide in india,rising suicide case in india,aiims student commits suicide,lesbian couple commits suicide,aiims student commit suicide,class 9 delhi student commits suicide,how to curve youths suicide rate in india,suicide case in india,children commit sucide,write suicide note,counseling center in india,homeboys in outer space,students suicides,authors visiting in des moines

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں ایک نوجوان لڑکے نے رکشے میں سفر کرتے ہوئے مسافر لڑکی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور خود بھی خودکشی کر لی۔

پشاور پولیس کے مطابق یہ حادثہ سنیچر کو تھانہ شرقی کی حدود میں واقع امن چوک میں پیش آیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ رکشے میں سوار مسمی گل بدین اور زرامین نامی لڑکی کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر لڑکے نے فائرنگ کر دی۔

مسمی گل بدین نے لڑکی پر فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔

دونوں افراد کا تعلق چترال سے بتایا جا رہا ہے۔

لڑکے کی چچازاد بہن نے اردو نیوز کے صحافی فیاض احمد کو بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے مسمی گل بدین لڑکی کا رشتہ مانگ رہا تھا مگر لڑکی کے گھر والوں نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔

قریبی رشتہ داروں کے مطابق لڑکی پشاور میں ٹیکنیشن کا ڈپلومہ کر رہی تھی۔

رکشہ ڈرائیور نے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن دونوں راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

ڈی ایس پی کینٹ امجد خان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لعشوں کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad