ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔تاہم شام /رات شمالی /مغربی بلوچستان ، خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب ، زیریں سندھ ،خطہ پوٹھو ہار اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، خطۂ پوٹھوہار، زیریں سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: سیدو شریف 47، مالم جبہ 37، دیر 15، پٹن، دروش 04، کاکول، کالام 03، میرکھانی 01، بلوچستان: ژوب 14، خضدار 04، پنجاب: مری 07، سندھ: کراچی ( قائد آباد 05، نارتھ کراچی، مسرور بیس 01) اور گلگت بلتستان: گوپس میں 04 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت 48، دالبندین اور جیوانی میں 42 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں