ایمیزون کے پارسل سے کوبرا نکل آیا، ویڈیو وائرل - Voice Of Soch News

جمعہ، 21 جون، 2024

ایمیزون کے پارسل سے کوبرا نکل آیا، ویڈیو وائرل

courier parcel cobra snake viral video,cobra inside amazon package video,cobra in parcel video,amazon package cobra video,cobra found inside amazon parcel,cobra in amazon package video,cobra amazon parcel,bengaluru amazon parcel cobra,cobra in amazon parcel,cobra in amazon box video,snake inside amazon parcel,viral video,bengaluru viral video,amazon package cobra,cobra snake inside a courier parcel,cobra in amazon packet,cobra in amazon package

 بھارت کے شہر بنگلورو میں میاں بیوی اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں اپنے ایمیزون پیکیج کے ساتھ زہریلا کوبرا بھی پارسل میں بھیج دیا گیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ جوڑے نے آن لائن ریٹیل کمپنی سے ایکس بکس کنٹرولر کا آرڈر دیا تھا لیکن جب انہوں نے اپنا آرڈر موصول کیا تو اس باکس کی پیکنگ کے لیے استعمال ہونے والی ٹیپ سے ایک کوبرا چپکا ہوا تھا۔

میاں بیوی نے پارسل سے چپکے پوئے کوبرا کا ایک ویڈیو بنایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی ایمیزون انڈیا حرکت میں آگیا۔ کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ ہم اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

یمیزون کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے صارفین، ملازمین اور ساتھیوں کی حفاظت ہمارے لیے سب سے اہم ہے، ہم صارفین کی تمام شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ اور اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جوڑے کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس پیکج کو ڈیلیوری پارٹنر نے ان کے ہاتھوں میں تھمایا تھا نہ کہ اسے گھر کے باہر چھوڑا گیا تھا۔ انہوں نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ پورا واقعہ کیمرے میں نظر بند ہے، جبکہ عینی شاہد بھی موجود ہیں۔

متاثرہ جوڑے نے کہا کہ یہ سکیورٹی کی واضح طور پر خلاف ورزی ہے۔ جو ایمیزون کی لاپرواہی اور ان کی ناقص نقل و حمل/گودام کے حالات اور نگرانی کو ظاہر کرتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad