جمعه کے روز پنجاب ، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ،جنوبی سندھ، اسلام آباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔تاہم جنوبی سندھ، مشرقی بلوچستان ، جنوبی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکژ مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: لاڑکانہ 42، سکھر 41، روہڑی 27، موہنجوداڑو 26، خیرپور 23، جیکب آباد 16، پنجاب: لاہور (ایئر پورٹ 33، واسا آفس 15، اپر مال 14، نشتر ٹاؤن 11، جوہر ٹاؤن، لکشمی چوک07، سٹی 06، تاج پورہ 04، قرطبہ چوک، اقبال ٹاؤن 03، مغل پورہ، فرخ آباد، چوک ناخدا 02، گلشن راوی، سمن آباد 01)، ڈی جی خان 30، چکوال 29، بہاولنگر 28، لیہ27، جوہر آباد22،فیصل آباد20، مری 18، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 17، بھکر 15، ملتان (ایئرپورٹ، سٹی 08)، اوکاڑہ 08، بہاولپور (سٹی 07، ایئر پورٹ 02)، اٹک 07، حافظ آباد، نورپورتھل، ساہیوال 06، سرگودھا05، خانیوال04، قصور، کوٹ ادو 02، راولپنڈی (چکلالہ 01)، کشمیر: مظفرآباد (سٹی 19، ایئر پورٹ 14)، راولاکوٹ 11، کوٹلی 07، گڑھی دوپٹہ 06، خیبر پختونخوا: مالم جبہ 07، کالام 06، ڈی آئی(ایئر پورٹ05،سٹی04)، دیر، سیدو شریف، بنوں 02، پٹن، دروش 01، بلوچستان: بارکھان 10 اور سبی میں 09 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: گوادر، سبی، تربت، 48، پسنی 46، جیکب آباد، جیوانی اور لسبیلہ میں 45 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں