کراچی میں پولیس فائرنگ - Voice Of Soch News

بدھ، 5 جون، 2024

کراچی میں پولیس فائرنگ

karachi,karachi police,karachi firing,police firing,karachi firing incident,karachi police firing,firing in karachi,firing incident in karachi,four firing incidents occurred in karachi at night,karachi me firing,karachi news,fire in karachi,firing,firing in karachi today,fire incident in karachi,another fire incident in karachi,unknown persons firing in karachi,karachi police firing complete details today,sad incident in karachi

کراچی: اتحاد ٹاؤن میں قائم خانی کالونی باہو چوک کے قریب عوام نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا جبکہ سائٹ بی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں ۔

دریں اثنا سائٹ بی پولیس نے غنی چورنگی کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو 30 سالہ وحید کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ ، گولیاں اور موبائل فون برآمد کرلیا۔

ادھر عوامی کالونی پولیس کا کورنگی سنگر پلیہ امام ریسٹورنٹ کے قریب مبینہ مقابلہ ہوا ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا ، ڈاکوؤں کا ساتھی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، فرار ہونے والے ڈاکو کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ اہلکار اکرام کے بازو میں گولی لگی ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے۔

مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت محمد یونس ولد محمد یوسف کے نام سے کی گئی ، ہلاک ملزم سے ایک پستول ، موبائل فون اور کچھ نقدی برآمد کی گئی۔

علاوہ ازیں لیاقت آباد پولیس نے بانٹوا نگر لیاقت آباد ندی پل کے نیچے سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت راحیل عرف جناتی ولد محمد شمیم کے نام سے کی گئی ، دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام فیضان عرف کالا مالا ولد محمد سلیم بتایا ، گرفتار ملزمان سے 2 پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، والٹ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

دوسری جانب موچکو پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مشرف کالونی موڑ 500 کوارٹر کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad