مردہ قرار دی گئی خاتون 2 گھنٹے بعد زندہ ہو گئی - Voice Of Soch News

بدھ، 5 جون، 2024

مردہ قرار دی گئی خاتون 2 گھنٹے بعد زندہ ہو گئی

declared dead by irs,what if the saiyans were revived,manhwa recap 5 hours,revive,manhwa recap 10 hours,what if goku and vegeta revived their parents,what if goku revived bardock,what if goku and vegeta revived the saiyans,revival,revived by the spirit,woman dead for 42 minutes,how to master,what if caulifla was in universe 7,what if vegeta revived king vegeta,what if caulifla was gokus daughter,reversing death,woman back from dead,goku revives bardock

 نیویارک:امریکا میں مردہ قرار دی گئی ایک عورت 2 گھنٹے بعد زندہ ہو گئی۔

نیبراسکا کی لنکاشائر کاو¿نٹی میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک نرسنگ ہوم میں رہائش پذیر خاتون کو عملے نے مردہ قرار دیا اور ڈاکٹروں کو طلب نہیں کیا گیا۔مگر ایک مردہ گھر کے عملے نے 74 سالہ Constance Glantz کو 2 گھنٹے بعد زندہ دریافت کیا۔مقامی پولیس کے مطابق یہ بہت غیرمعمولی کیس ہے۔لنکا شائر کاو¿نٹی کے ڈپٹی چیف شیرف بین ہوسکین کے مطابق 'میں 31 سال سے کام کر رہا ہوں مگر اس طرح کا واقعہ کبھی دیکھنے میں نہیں آیا'۔نرسنگ ہوم نے 3 جون کی صبح 9:44 پر خاتون کو مردہ قرار دیا تھا، جس کے بعد لاش کو مردہ گھر منتقل کیا گیا۔

وہاں جب خاتون کے بے جان جسم کو میز پر رکھا گیا تو عملے کے ایک فرد کو محسوس ہوا کہ وہ سانس لے رہی ہیں۔جس کے فوری بعد طبی امداد کے لئے رجوع کیا گیا اور انہیں ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا، جہاں وہ ابھی بھی زندہ ہیں۔مردہ گھر کے عملے نے صبح 11:45 پر طبی عملے سے رابطہ کیا تھا یعنی خاتون کو مردہ قرار دینے کے 2 گھنٹے بعد۔نرسنگ ہوم کی انتظامیہ نے اس واقعے پر اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا جبکہ مقامی پولیس کے مطابق خاتون کے خاندان کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے معاملے کی تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad