جمعرات کے روز وسطی/شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباداورجنوبی خیبر پختونخوا میں بعداز دوپہر چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ شام/رات میں کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اوروسطی/جنوبی پنجاب میں آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ
بارش کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
جمعه کے روز کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ تا ہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم خطہ پوٹھوہار، وسطی/جنوبی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پرآندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب: جہلم 15، گوجرانوالہ 13، منگلا 12، نارووال11، سیالکوٹ (ائرپورٹ 05، سٹی03)، منڈی بہاؤالدین 05، ملتان (سٹی02، ائرپورٹ01)، ساہیوال 02، گجرات 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 01، گلگت بلتستان: اسکردو، استور01اورخیبر پختونخوا: پٹن میں 01ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 49، جیکب آباد، تربت، نورپورتھل 48، بھکر اورسرگودھا میں 47 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں