پولیو ٹیموں پر حملے 13 پولیس اہلکار شہید - Voice Of Soch News

اتوار، 9 جون، 2024

پولیو ٹیموں پر حملے 13 پولیس اہلکار شہید

polio,polio campaign,polio team,polio teams,attack on polio team,anti-polio team attack on pishin,attack on polio team in islamabad,polio team attacked in tank,pakistan polio,polio team training,polio vaccination,attack on polio team at kot azam area of district tank,attack on polio vaccination team,13 police officers,polio eradication,failed foreign policy,polio team attacked,police,polio team attack,polio team par hamla

 محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خیبر پختونخوا میں پولیو ٹیموں پر حملوں کی رپورٹ جاری کر دی۔

سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال پولیو ٹیموں پر 15 حملے ہوئے، بنوں میں 4، باجوڑ اور ٹانک میں 3، 3، خیبر، لکی مروت، مردان، شمالی و جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیموں پر 1، 1 حملہ رپورٹ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان 15 حملوں میں پولیو مہم کی سکیورٹی پر تعینات 13 پولیس اہلکار شہید اور 36 زخمی ہوئے، باجوڑ میں 9 اہلکار شہید جبکہ 30 اہلکار زخمی ہوئے، بنوں میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے، جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں 1، 1 اہلکار شہید ہوا جبکہ بنوں، خیبر اور لکی مروت میں 1، 1 پولیس اہلکار زخمی ہوا۔

علاوہ ازیں رپورٹ میں پولیو کی ٹیموں پر حملوں میں دو شدت پسند تنظیموں کی نشاندہی ہوئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad