پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم شام /رات میں گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اورہلکی بارش کا امکان۔
منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی /جنوبی میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم شام /رات میں گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اورہلکی بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم حیدر آباد 09، جھنگ، لسبیلہ 02 اور بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد ، دادو،موہنجوداڑو،سبی 45، خیر پور ، اوکاڑہ ، روہڑی اور سکھر میں 44 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں