ڈاکو اسلحے کے زور پر نوجوان سے قربانی کےبکرے چھین کر فرار - Voice Of Soch News

پیر، 27 مئی، 2024

ڈاکو اسلحے کے زور پر نوجوان سے قربانی کےبکرے چھین کر فرار


 لاہورقربانی کے جانور بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں رہے، سمن آباد میں کار سوار ڈاکو  اسلحے کے زور پر نوجوان سے دو بکرے چھین کر لے گئے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوان سے اسلحے کے زور پر دن  دیہاڑے بکرے چھین کر لے جانے کی واردات  لاہور کے علاقے سمن آباد رسول پارک میں پیش آئی۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  نوجوان بکڑے لے کر گھر سے نکلتا ہے، اسی اثنا میں سفید رنگ کی کار میں تین نوجوان ڈاکو آتے ہیں،  ایک ڈاکو اسلحہ کے زور پر بکروں کے مالک کو یرغمال بنالیتا ہے۔

ڈاکو کے دیگر دو ساتھی  بکروں کو پکڑ کر گاڑی میں ڈالتے ہیں، اسلحہ تانے ڈاکو نوجوان کو دھمکیاں دیتا ہوا گاڑی میں بیٹھتا ہے اور پھر ڈاکو فرار ہو جاتے ہیں۔

تھانہ سمن آباد نے واردات کا مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس حوالے سے ایس پی اقبال محمد سلمان لیاقت نے  بتایا کہ  ڈی ایس پی مسلم ٹاؤن سرکل کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی  ہے اور سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

محمد سلمان لیاقت کا کہنا تھا کہ ملزمان کی شناخت عمل میں لائی جا رہی ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad