ملک بھر میں بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات نےگرمی کی لہر میں کمی کی نوید سنادی - Voice Of Soch News

پیر، 27 مئی، 2024

ملک بھر میں بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات نےگرمی کی لہر میں کمی کی نوید سنادی

weather report,weather,report,weather forecast,weather news,heavy weather,weather update,weather report jojo,weather update news,weather update update,weather update news live,weather update news update,weather update latest news,weather update latest update,dog weather report,jojo weather report,weather report jazz,weather report live,weather report theme,pucci and weather report,jojo weather report piano,stone ocean weather report

 محکمہ موسمیات نے ملک بھر  میں شدید گرمی کی لہر میں کمی کی نوید سنادی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی  سے یکم جون کے دوران بالائی علاقوں میں چند مقامات  پر آندھی اور گرج  چمک کے ساتھ بارش کا  امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ  ایک کمزور مغربی لہر 28 مئی کو  ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز  ہونے کا امکان ہے، 28 سے29 مئی کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی تا یکم جون چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، کوہستان، وزیرستان، شانگلہ، لکی مروت، کرک، پشاور  اور  مردان میں چند مقامات  پرگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی 28 مئی سے یکم جون کے دوران بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران  مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گوجرانولا، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، اوکاڑہ اور  فیصل آباد سمیت دیگر مقامات پر بھی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  28 اور 29 مئی کو کراچی، ٹھٹہ، بدین اور حیدآباد بھی  میں بارشوں کا امکان ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad