دلہن دولہا کے سرعام بوسے نے شادی کی تقریب تہس نہس کروادی، کئی باراتی زخمی - Voice Of Soch News

جمعہ، 24 مئی، 2024

دلہن دولہا کے سرعام بوسے نے شادی کی تقریب تہس نہس کروادی، کئی باراتی زخمی

the female ceo turned janitor full episode,the widower heard a strange sound from the abandoned house,spoiled by the boss chinese drama,other woman,the national,royal wedding,cheating bride,love and deceit,animals of chernobyl,the,betrayal and revenge,eerie discoveries,manga,bride,love and lies,prince harry,real voice reddit,reddit storytelling,reddit real voice,romance audiobooks,contemporary romance,heart-wrenching stories

 بھارت میں اکثر شادی کے عجیب و غریب واقعات رونما ہوتے ہیں جن پر سوشل میڈیا صارفین بھی چونک جاتے ہیں۔

حال ہی میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا، بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہونے والی ایک شادی میدان جنگ بن گئی جس کی وجہ دولہا کی مبینہ نازیبا حرکت تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہا نے اپنی شادی والے دن مہمانوں کے سامنے دلہن کو سرعام بوسہ دے دیا جس کے بعد لڑکی کے اہلِ خانہ دولہا پر چڑھ دوڑے۔
دولہا کی طرف سے کی جانے والی اس حرکت کے بعد سسرالی ڈنڈوں کے ساتھ اسٹیج پر آئے اور انہوں نے دولہا سمیت اس کے اہلِ خانہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
تصادم کے دوران دلہن کے والد سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔
واقعے کے بعد پولیس وہاں پہنچی اور دونوں خاندانوں کے سات افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دلہن کے والد نے پیر کی رات اپنی دونوں بیٹیوں کی شادیاں رکھی تھیں۔ پہلی شادی بغیر کسی پریشانی کے اختتام پذیر ہوئی، جبکہ دوسری شادی کی تقریب میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی۔
دلہن والوں کا الزام ہے کہ دولہا نے زبردستی دلہن کا بوسہ لیا، جبکہ دولہا کا کہنا ہے دلہن نے اصرار کیا کہ وہ اس کا بوسہ لے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad