ملک کے بیشتر شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ، دادو اور موہن جو دڑو میں پارا 50 کو چُھو گیا - Voice Of Soch News

جمعہ، 24 مئی، 2024

ملک کے بیشتر شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ، دادو اور موہن جو دڑو میں پارا 50 کو چُھو گیا

 

weather report,weather,report,heavy weather,dog weather report,weather report jojo,weather report live,weather report jazz,weather report theme,jojo weather report piano,weather report live in japan,weather report's theme,weather report jojo piano song,dog interrupts weather report,stone ocean jojo weather report piano,jojo's bizarre adventure weather report,stone ocean jojo weather report piano amosdoll,weather report's piano introduction and theme

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دادو اورموہن جودڑو 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کے گرم ترین شہر  رہے جبکہ سکھر، نواب شاہ اور سبی میں درجہ حرارت 48 رہا۔

ڈیرہ غازی خان 47، سرگودھا، بہاولپور اور ڈیرہ اسماعیل خان 46،  حیدرآباد، تربت، نوکنڈی، فیصل آباد، ملتان اور ساہیوال 45،بنوں 43، اٹک اور چکوال میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کےعلاوہ لاہور میں 39 ڈگری کی گرمی 45، کراچی میں 36 ڈگری کی گرمی41، اسلام آباد میں 38  ڈگری کی گرمی 41 اور پشاور میں 38  ڈگر کی گرمی 40  ڈگری محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے بالائی خیبر پختونخوا، خطۂ پوٹھوہار،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad