کراچی میں خواتین سے لوٹ مار میں ملوث میاں بیوی گرفتار( ویڈیو دیکھیں) - Voice Of Soch News

اتوار، 26 مئی، 2024

کراچی میں خواتین سے لوٹ مار میں ملوث میاں بیوی گرفتار( ویڈیو دیکھیں)






 کراچی: لانڈھی پولیس نے موبائل ٹریسنگ کی مدد سے خواتین سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔


پولیس نے ملزمان کے قبضے سے خواتین سے چھینے گئے 76 بیگ ، اسلحہ ، 4 موبائل فونز اور اے ٹی ایم کارڈز برآمد کرلیے۔


پولیس کے مطابق گرفتار جوڑے کی شناخت پلوشہ اور اس کے شوہر شہریار کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر راہ چلتی ہوئی خواتین سے اسلحے کے زور پر پرس چھین کر فرار ہوجاتے تھے۔

دونوں میاں بیوی کی لانڈھی کے علاقے میں ایک راہگیر خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری تکنیکی بنیادوں پر موبائل فون ٹریسنگ کی مدد سے عمل میں لائی گئی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad