کراچی؛ گھر میں گیس لیکیج دھماکے سے خواتین و بچوں سمیت 8 افراد جھلس گئے - Voice Of Soch News

اتوار، 26 مئی، 2024

کراچی؛ گھر میں گیس لیکیج دھماکے سے خواتین و بچوں سمیت 8 افراد جھلس گئے

explosion in tunnel,explosion in tunnel shockwave,karachi women,florida woman fights off attacker in apartment gym,children,blast in karachi,girls in karachi,florida woman fights off attacker in gym,florida woman fights off attacker in apartment gym full video,massive blast in karachi’s gulshan-e-iqbal area,karachi,breaking news karachi,explosion shockwave video,tunnel explosion,explosion shockwave,legends of idleon how to,bhopal gas tragedy causes

کراچی: گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکےسے بچوں اور خواتین سمیت 8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

سولجر بازار نمبر ایک کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد زخمی ہوگئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں 45 سالہ محمد موسیٰ ، اس کی اہلیہ 40 سالہ رابعہ موسیٰ ، 10 سالہ نوید موسیٰ ، 8 سالہ رفیق موسیٰ 20 سالہ گلشن موسیٰ ، 15 سالہ روشنی موسیٰ ، 11 سالہ امبرین موسیٰ 12 سالہ نسرین شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تمام افراد 15 سے 20 فیصد جھلسے ہیں۔ پولیس کا کہناہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ حادثہ لگتا ہے ، تاہم ہر زاویے کو پیش نظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جارہی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں گیس کی عدم فراہمی ہے، زیادہ تر مکین گیس سلنڈر کا استعمال کرتے ہیں، جس کی وجہ سے اس طرح کے حادثات رونما ہوتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ علاقے میں گیس کی فراہمی کو بحال کرے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad