دنیا کے سب سے قدآور بیل نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا - Voice Of Soch News

پیر، 27 مئی، 2024

دنیا کے سب سے قدآور بیل نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

world record,world record book,guinness world records,guinness world record,record,tallest dog in the world,guinness records,biggest bulls in the world,tallest bull in the world,record book,bulls in the world,world record 2021 biggest bull in pakistan,record breakers,tallest dog guinness world records,bull with over 8-feet-long horns grab world record,bull,guiness world record,largest horn spread on a steer - guinness world records,world

دنیا کے سب سے قدآور بیل نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیافائل فوٹودنیا کے سب سے قدآور بیل نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا


امریکا میں ایک بیل نے دنیا کے سب سے لمبے قد کے حامل بیل کا گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔


امریکی میڈیا کے مطابق رومیو نامی 6 سالہ بیل نے دنیا کے سب سے لمبے قد والے بیل کا عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، بیل کی جسامت 6 فٹ 4.5 انچ اونچی ہے۔

رومیو امریکی ریاست اوریگون سے تعلق رکھتا ہے اور مسٹی مور کی ملکیت میں پروان چڑھا ہے۔ رومیو نے ماضی میں ٹامی نامی بیل کی جانب سے بنائے گئے ریکارڈ کو 3 انچ سے زائد کی پیمائش سے توڑ دیا ہے۔


گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ایک پوسٹ ٹویٹ کی جس میں لکھا تھا، “ملیے 1.94 میٹر لمبے رومیو بیل سے۔ یہ 6 سال کا بیل ہے جو اپنے مالک مسٹی مور کے ساتھ ویلکم ہوم اینیمل سینکچری میں رہتا ہے۔


مسٹی مور نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ رومیو کو سیب اور کیلے کھانے کا بہت شوق ہے۔ وہ روزانہ 45 کلو گرام گھاس مع اضافی اناج اور دیگر خوراک کھالیتا ہے۔ اس کے سائز کو دیکھتے ہوئے اس کے آرام کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی نقل و حمل کے ذرائع اور اونچی چھت کے باڑے کی ضرورت ہوتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad