تین سے چار درجن نکاح کرچکا ہوں، عمر 69 برس کے قریب،پھر بھی خواتین قربان ہیں : مفتی عبدالقوی کا انکشاف - Voice Of Soch News

جمعرات، 30 مئی، 2024

تین سے چار درجن نکاح کرچکا ہوں، عمر 69 برس کے قریب،پھر بھی خواتین قربان ہیں : مفتی عبدالقوی کا انکشاف

mufti abdul qavi,mufti abdul qavi dance video,mufti abdul qavi interview,mufti abdul qavi hareem shah,hareem shah mufti abdul qavi,mufti abdul qavi latest interview,mufti abdul qavi dance,mufti abdul qavi video,hareem shah new video with mufti abdul qavi,mufti abdul qavi hareem shah video,hareem shah slapped to mufti abdul qavi,mufti abdul qavi new video,mufti qavi hareem shah,mufti qavi,hareem shah slapped mufti abdul qavi,mufti abdul qavi sahab

 تنازع خبروں کی زینت بننے والے رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں 3 درجن نکاح کرچکے ہیں۔

یہ انکشاف انہوں نے حال ہی میں نجی ٹی وی ’چینل 24 نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا جہاں انہوں نے اپنی شادیوں سمیت دیگر متنازع موضوعات پر گفتگو کی۔شادیوں سے متعلق سوال پر مفتی عبدالقوی نے پہلے کہا کہ انہوں نے صرف ایک شادی کی ہے جس سے ان کی اولاد ہوئی اور اب نانا اور دادا بھی بن چکے ہیں۔بعدازاں جب اینکر نے ایک بار پھر سوال کیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ تین سے چار درجن نکاح کرچکے ہیں، ان کی عمر 69 برس کے قریب ہے لیکن پھر بھی کئی خواتین ان پر ’قربان‘ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر خاتون کو اپنی اصل عمر بتاتے ہیں لیکن خواتین ان پر قربان ہیں، عرب دنیا میں ایسے علما بھی موجود ہیں جو ان سے بھی زیادہ نکاح کرچکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے دی گئی تسبیح ہاتھ میں لئے انٹرویو دیتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے دعویٰ کیا کہ شراب اور الکوحل الگ الگ ہیں، شراب حرام ہے لیکن الکوحل اس وقت تک حرام نہیں جب تک خمارِ عقل کا ذریعہ نہ بنیں۔اینکر نے مفتی عبدالقوی کی ایک وائرل ویڈیو کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان کے ہاتھ میں کیا شراب تھی؟ جس پر مفتی عبدالقوی نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ حلف اٹھا کر کہہ سکتے ہیں وہ اس وقت ’چائے‘ پی رہے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad