سوشل میڈیا پر 3 طلاقیں دینے والے شوہر کے ساتھ کیا ہوا؟ - Voice Of Soch News

پیر، 20 مئی، 2024

سوشل میڈیا پر 3 طلاقیں دینے والے شوہر کے ساتھ کیا ہوا؟

angry husband said talaq 3 times in one sitting,muslim husband threaten wife to divorce,husband said talaq in extreme anger,indirect words of talaq happens,does indirect words of talaq happens,husband said talaq 3 times in anger,husband threaten divorce to wife indirect words three talaq in one sitting triple ammaar saeed,husband shoot 3 talaq to wife,saying three times talaq in one sitting,husband uttered talaq word 3 times at once,talaq thru whatsapp

آج کی دنیا سوشل میڈیا کا استعمال بہت بڑھ چکا ہے ایک شخص نے اسی سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے بیوی کو تین طلاقیں دے دیں جس کا انجام اچھا نہ ہوا۔

یہ انوکھا واقعہ بھارت کی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا ہے جہاں عبدالعتیق نامی شخص نے واٹس ایپ پر اپنی بیوی کو تین طلاق دیں جس کے بعد پولیس نے اس کو دھر لیا اور عدالت میں پیش کر کے اس کا 14 روز کا عدالتی ریمانڈ لے لیا۔

تلنگانہ کے عادل آباد ویمنز پولیس اسٹیشن میں عبدالعتیق کی پہلی بیوی نے واٹس ایپ پر شوہر کی جانب تین طلاقیں دینے کی شکایت درج کی گئی تھی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیا اور یہ تین طلاق کا قانون نافذ ہونے کے بعد ضلع عادل آباد میں اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے۔

اس حوالے سے سی آئی جی سرینواس نے بتایا کہ عادل آباد مستقر کے "کے آر کے کالونی” کے عبدالعتیق جس نے اپنی بیوی کو واٹس ایپ پر تین طلاق دینے کا اعلان کیا تھا، اس کو عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ پر لے لیا گیا ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے عادل آباد جے ایف سی ایم  کورٹ میں پیش کیا جہاں عدالت نے اسے 14 دن کا ریمانڈ دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق عبدالعتیق نے کچھ ماہ قبل ہی دوسری شادی کی تھی اور رواں ماہ کی 11 تاریخ کو اپنی پہلی بیوی یاسمین کو واٹس ایپ پر آڈیو پیغام کے ذریعے تین طلاقیں دی تھیں، جس سے اس کی دو بیٹیاں ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad