نوتعمیر شدہ گھر کے باتھ روم سے 35 سانپ نکل آئے - Voice Of Soch News

جمعرات، 30 مئی، 2024

نوتعمیر شدہ گھر کے باتھ روم سے 35 سانپ نکل آئے

35 snakes came out of the house,35 snakes came out of the toilet,35 snakes crawl out of bathroom in assam house,snakes crawl into the house,snakes in bathroom,sanke found out of bathroom,snakes,snakes in house,south park the end of obesity,and take care of the children,venomous snakes in the world,the biggest snakes ever discovered on earth,video of snakes,snakes crawl in bathroom,30 snakes found in bathroom,biggest snakes in the world

بھارتی ریاست آسام میں ایک گھر سے 35 سانپ نکل آنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس واقعے کی وائرل ویڈیو میں ان سانپوں کو گھر کے باتھ روم سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ واقعہ آسام کے ضلع ناگاؤں میں پیش آیا۔

اس واقعے کے بعد سانپوں کو ریسکیو کرنے والے ایک مقامی کارکن سنجیب ڈیکا کو بلایا گیا۔سانپوں کے بارے میں سن کر مقامی افراد کی بڑی تعداد وہاں جمع ہو گئی جن کی موجودگی میں سنجیب ڈیکا نے تمام سانپوں کو محفوظ طریقے سے ایک ٹوکری میں جمع کر لیا اور بعد میں کسی اور مقام پر انہیں چھوڑ دیا۔

سنجیب ڈیکا کے مطابق یہ سانپ کالیابور کے قریب کوواریتال چریالی کے ایک نوتعمیر شدہ گھر کے باتھ روم سے باہر نکلتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ’گھر کے مالک نے مجھے اس واقعے کی اطلاع دی تو میں وہاں پہنچ گیا۔ میں نے وہاں کئی سانپ رینگتے دیکھے اور اس کے بعد 35 سانپوں کو ریسکیو کر کے دوسرے مقام پر چھوڑ دیا۔‘

یہ اس علاقے میں دو ماہ میں پیش آنے والا دوسرا واقعہ ہے۔سنجیب ڈیکا نے گزشتہ ماہ ایک بڑے کوبرا سانپ کو ایک متروک کنوئیں سے ریسکیو کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad