
نتباہ: اگلے دو روز کے دوران ملک کے جنوبی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں ر ہیں گے ۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 52، دادو، لاڑکانہ، موہنجوداڑو 51، رحیم یار خان، سبی، سکھر، شہید بینظیر آباد، خانپور، بھکر، خیرپور 50، بہاولنگر، روہڑی، پڈعیدن 49، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان، گوجرانوالہ، جھنگ، قصور، خانیوال،کوٹ ادو، ملتان، نور پور تھل اور سکرنڈ میں 48ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا ۔جبکہ بعداز دوپہر بعض مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان۔ تاہم گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔
جمعرات کے روز ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا ۔جبکہ شام/رات میں گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں آندھی /جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں