گیمنگ زون میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 24 افراد ہلاک - Voice Of Soch News

اتوار، 26 مئی، 2024

گیمنگ زون میں آگ لگنے سے بچوں سمیت 24 افراد ہلاک

 بھارتی ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ میں گیمنگ زون میں آگ لگنے سے 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ لاشیں مکمل طور پر جل گئیں۔


پولیس کا کہنا ہے کہ گیمنگ زون کے مالک کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


ابتدائی تحقیقات میں  انکشاف ہوا ہے کہ گیمنگ زون انتظامیہ نے آگ لگنے کی صورت میں کلیئرنس کے ضروری انتظامات نہیں کیے تھے۔


وزیراعلیٰ بھوپندر پٹیل نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کے علاج کو فوری ترجیح دی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad