شادی کے 12 دن بعد دلہن لڑکا نکلا - Voice Of Soch News

جمعرات، 30 مئی، 2024

شادی کے 12 دن بعد دلہن لڑکا نکلا

on the wedding day the bride found out,the bride found out that her father sold her,say yes to the dress,bride,the groom left the bride on the wedding day,the groom broke up with the bride on the wedding day,the girl betrayed the boyfriend before the wedding,mother of the bride,the groom left the bride,wedding,the groom broke up with the bride,bride to be,say yes to the dress mother daughter,the princess bride outtakes

شادی بیاہ سے متعلق خبریں ویسے تو سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتی ہیں، تاہم کچھ
 ایسی ہوتی ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کے لئے حیرانی کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔حال ہی میں انڈونیشیا سے ایک خبر نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جہاں دلہے میاں دلہن کی حقیقت پر حواس باختہ ہو گئے۔ساوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق انڈنیشین شہری کو شادی کے 12 دن بعد انکشاف ہوا کہ جس سے اس نے شادی کی ہے وہ ایک مرد نکلا ہے۔
26 سالہ اے کے (فرضی نام) کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے، اے کے کے مطابق شہری اور اہلیہ کی ملاقات 2023 میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں نے ملنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اے کے کے مطابق اہلیہ نے روایتی لباس زیب تن کیا ہوا تھا، جس میں اس کا چہرا ڈھانپا ہوا تھا تاہم شروعات میں دلہے نے بھی دلہن کو نقاب اور پردہ نہ کرنے پر اصرار نہیں کیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محبت کی اس انوکھی داستان کے دونوں کرداروں کی شادی انجام پائی تھی، دلہن کا کہنا تھا کہ اس کی کوئی فیملی نہیں ہے جو کہ شادی میں شرکت کر سکے، یہی وجہ تھی کہ جوڑے نے دلہے میاں کے گھر ہی شادی کی تقریب رکھی تاہم شادی کے بعد دلہن مسلسل اپنا چہرا چھپاتی رہی اور شوہر کے گھر والوں اور دوستوں سے بھی ملنے سے انکاری رہی۔

 اے کے کو اس وقت حیرت ہوئی جب شادی کے بعد بھی دلہن اپنے شوہر سے پردہ کرتی رہی۔دوسری جانب جب کبھی شوہر اہلیہ کے قریب آتا تو کوئی نا کوئی بہانہ دلہن کی جانب سے بنایا جاتا اور قربت سے دوری اختیار کر لی جاتی۔اہلیہ کے مشکوک عمل کے بعد شوہر نے تحقیقات کا فیصلہ کیا جس پر انکشاف ہوا کہ دلہن جو اس بات کا دعویٰ کر رہی تھی کہ اس کے والدین مر چکے ہیں وہ زندہ سلامت ہیں  جبکہ اولاد کی شادی سے بھی لاعلم رہے۔اس سے بھی بڑا انکشاف اس وقت ہوا جب اے کے پر یہ راز بھی کھل گیا کہ جس سے اس نے شادی کی ہے وہ ایک لڑکا ہے جو کہ نسوانی لباس پہننا پسند کرتا تھاجبکہ 2020 سے ہی ’کراس ڈریسنگ‘ کر رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad